کراچی، خود کش حملے میں انسپکٹر شفیق تنولی سمیت 4افراد جاں بحق ،15 سے زائد زخمی

جمعرات 24 اپریل 2014 11:30

کراچی، خود کش حملے میں انسپکٹر شفیق تنولی سمیت 4افراد جاں بحق ،15 سے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب خود کش حملے میں انسپکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پندرہ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ شفیق تنولی اپنے گھر کے قریب تھے کہ خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

خود کش حملہ آور کی عمر 30 سے 35 برس تھی۔شفیق تنولی کے بھائی نے بتایا کہ میں اعلیٰ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرائوں گا ،دھمکیوں کے باوجود میرے بھائی کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ معطل انسپکٹر شفیق تنولی پر اس سے قبل سات حملے ہو چکے ہیں ایک حملہ اسی جگہ ان کے گھر کے قریب ہوا تھا جس میں وہ بچ گئے تھے۔معطل انسپکٹر شفیق تنولی طالبان کیخلاف کارروائی میں اہمیت کے حامل تھے۔

متعلقہ عنوان :