بجٹ میں موبائل فون پر عائد ٹیکسز میں عوام کو ریلیف دیا جائیگا ، وفاقی وزیر خزانہ کااعلان ،تھری جی اور فورجی کی نیلامی کے حوالے سے اپنا وعدہ پر کردیا ہے ،ملک میں اکانومی کی گروتھ ہورہی ہے ،انشاء اللہ پاکستان بہت جلد مضبوط معاشی ملک بن جائیگا ،ملینیم ڈویلپمنٹ گول حاصل ہونگے ، تعلیم صوبائی معاملہ ہے وفاقی حکومت ملک میں شرخ خواندگی بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کررہی ہے ،اسحاق ڈارکی میڈیا سے گفتگو ،یوٹیوب کا معاملہ عدالت میں ہے ، عدالتی فیصلہ قبول کرینگے ، انوشہ رحمن

بدھ 23 اپریل 2014 23:44

بجٹ میں موبائل فون پر عائد ٹیکسز میں عوام کو ریلیف دیا جائیگا ، وفاقی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ بجٹ میں موبائل فون پر عائد ٹیکسز میں عوام کو ریلیف دیا جائیگا ، تھری جی اور فورجی کی نیلامی کے حوالے سے اپنا وعدہ پر کردیا ہے ،ملک میں اکانومی کی گروتھ ہورہی ہے ،انشاء اللہ پاکستان بہت جلد مضبوط معاشی ملک بن جائیگا ،ملینیم ڈویلپمنٹ گول حاصل ہونگے ، تعلیم صوبائی معاملہ ہے وفاقی حکومت ملک میں شرخ خواندگی بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو تھری جی اور فورجی کی نیلامی کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد ،وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ، چیئر مین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ ، سیکرٹری آئی ٹی اخلاق تارڑ ، سیکرٹری فنانس وقارمسعود اور دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پی ٹی اے نے حکومتی پالیسی کے مطابق تھری جی اور فور جی کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کیا ہے انہوں نے کہاکہ 2010میں اس وقت کی حکومت نے 50ارب روپے میں 2011میں 75ارب روپے اور 2012میں 79ارب روپے میں یہ لائسنس فروخت کر نے کا فیصلہ کیا لیکن اس پر عمل نہ کر سکی مگر جب ہم نے اپنا بجٹ پیش کیا تو ہم نے یہ لائسنس 120ارب روپے میں فروخت کر نے کا عندیہ دیا اس کے لئے ہم نے پیشہ وارانہ طورپر تخمینہ لگایا کہ اس سے قومی خزانہ کو کتنی رقم حاصل ہوسکتی ہے الحمد اللہ ہم نے قوم سے اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور بجٹ میں جو اعلان کیا تھا اس کے مطابق لائسنسوں کی فروخت کی گئی ہے چار تھری جی اور ایک فور جی کے لائسنس سے 111ارب روپے حاصل ہوئے ہیں جبکہ 21ارب کا ایک لائسنس ابھی باقی ہے اسی طرح 29ارب روپے کا ایک لائسنس بھی ہمارے پاس موجود ہے

انہوں نے کہاکہ ہم نے اس مقصد کیلئے ایک آکشن سپر وائزری کمیٹی بنائی تھی کمیٹی میں وزارت فنانس کی طرف سے ایک خاص فوکس کیا گیا کہ ماضی میں لائسنسوں کی رقوم پندرہ سال میں وصول کی گئیں لیکن ہم اس مرتبہ 50فیصد رقم ایڈوانس لیں گے اور پچاس فیصد قسطوں میں پانچ سال میں وصول کرینگے وزیر اعظم نے اس پالیسی کی منظوری دی وزیر خزانہ نے کہاکہ ٹیلی کام انڈسٹری کا ہم پر بہت زور تھا کہ ریزرو پرائس 85ارب رکھی جائے لیکن ہم نے 130ارب روپے رکھی اور تین لائسنسوں کو چار میں تقسیم کیا اس کی وجہ یہ تھی کہ یوفون نے پندرہ میگا ہٹرز کا لائسنس لینے کی درخواست دی تھی ہم نے فور جی لائسنس کیلئے یہ بھی شرط رکھی تھی کہ پہلے تھری جی کا 10میگا ہٹرز کا لائسنس حاصل کیاجائے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ،وزیر اعظم نواز شریف اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت جو کچھ کہتی ہے اس پر عمل بھی کرتی ہے انہوں نے وزیر اعظم ، مسلم لیگ (ن)اور اپنی طرف سے ایڈوائزری کمیٹی ، ٹیلی کام انڈسٹری ، وزیر مملکت انوشہ رحمن ، چیئر مین پی ٹی اے اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہاکہ یہ تاریخی دن ہے میں وزیر اعظم کی طرف سے پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں پاکستان آج ایک نئی ترقی کی طرف جارہا ہے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہترین چوائس ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے ہم نے پاکستانی قوم کے ساتھ ایک اور وعدہ پورا کیا اور اسے چار سال انتظار نہیں کروایا

وزیرمملکت انوشہ رحمن نے کہاکہ یہ نیلامی اللہ کی نگرانی میں ہوئی ہے اور تمام کام شفاف طریقے سے قوم کے مفاد میں ہوا ہے اس میں وزارت خزانہ ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے نے اپنا کر دار ادا کیا وزیر اعظم نے پورے عمل کی خود نگرانی کی تھری جی کے ساتھ فور جی کا تحفہ قوم کو دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ترقی پسند ہیں اور گلوبل سوسائٹی کا حصہ ہیں ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ جس طرح ملک میں اکانومی کی گروتھ ہورہی ہے انشاء اللہ پاکستان بہت جلد ایک مضبوط معاشی ملک بن جائیگا اور ملینیم ڈویلپمنٹ گول حاصل ہونگے انہوں نے کہاکہ تعلیم صوبائی معاملہ ہے وفاقی حکومت ملک میں شرخ خواندگی بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کررہی ہے یو ٹیوب کھولنے سے متعلق سوا ل کے جواب میں انوشہ رحمن نے کہاکہ معاملہ عدالت میں ہے عدالت جو بھی حکم دیگی اس پر عمل کرینگے پی ٹی اے کے چیئر مین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا موبائل فون پر ٹیکسوں سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے حکومت نے موبائل پر جی ایس ٹی اور ایف ای ڈی بھی لگا رکھی ہے لیکن بجٹ میں موبائل فون پر ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائیگا

ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندے اور موبی لنک کے سی او راشد خان نے انڈسٹری کی طرف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر مملکت انوشہ رحمن اور چیئر مین پی ٹی اے کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستانی قوم کو ٹیلی کام کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی سے ملک ترقی کریگا اس سے 123ملین موبائل صارفین اور 18کروڑ روپے مستفید ہونگے ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ فور جی کا جولائسنس فروخت نہیں ہوسکا اس پر ہم وزارت قانون سے رائے لینگے کیونکہ ہم نے پالیسی طے کی تھی کہ جو کمپنی دس میگا ہٹرز کا تھری جی لائسنس لے گی وہ فور جی کا لائسنس لے سکے گی اب دو کمپنیوں یو فون اور ٹیلی نار پانچ پانچ میگا ہٹرز کے لائسنس لئے ہیں انہوں نے کہاکہ پالیسی کے مطابق اٹھارہ ماہ تک مزید کوئی نیا لائسنس جاری نہیں کیا جائیگا اس حوالے سے انڈسٹری کا ہم پر زور تھا کہ 36مہینے تک کوئی نیا لائسنس جاری نہ کیا جائے تاہم جو لائسنس فروخت نہیں ہوا اس کو فروخت کیا جائیگا اور اس بارے میں وزارت قانون سے رائے لی جائیگی