ریکھا جی کی بہت بڑی مداح ہوں ، ان کی شخصیت نے بے حد متاثر کیا ، سونم کپور ،غریب بچوں کیلئے شروع کی گئی ان کی تعلیمی مہم کا حصہ بننا فخر کی بات ہے، میڈیاسے گفتگو

بدھ 23 اپریل 2014 23:02

ریکھا جی کی بہت بڑی مداح ہوں ، ان کی شخصیت نے بے حد متاثر کیا ، سونم کپور ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ ریکھا جی میرے پورے کیریئر میں وہ شخصیت ہیں جن سے میں بے حد متاثر رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ریکھا جی کی بہت بڑی مداح ہوں اور اپنے پورے کیریئر میں ان سے متاثر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ریکھا نہ صرف میرے لئے بلکہ انڈسٹری کی ہر اداکارہ کیلئے متاثر کن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریکھا جی کی غریب بچوں کیلئے شروع کی گئی تعلیمی مہم کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے اور میں نے اس مہم میں ہرممکن طریقے سے ان کی معاونت کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :