ایم کیو ایم کے حکومت میں شامل ہونے کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 25 رہ گئی،اس سے پہلے سندھ اسمبلی میں 76 ارکان پر مشتمل مضبوط اپوزیشن تھی، ایم کیو ایم کے 51 ارکان اپوزیشن کی بنچوں سے سرکاری بنچوں پر چلے گئے

بدھ 23 اپریل 2014 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سندھ حکومت میں شامل ہونے کے بعد سندھ اسمبلی کے 168کے ایوان میں اپوزیشن ارکان کی تعداد صرف 25 رہ گئی ہے۔ اس سے پہلے سندھ اسمبلی میں 76 ارکان پر مشتمل مضبوط اپوزیشن تھی۔ ایم کیو ایم کے 51 ارکان اپوزیشن کی بنچوں سے سرکاری بنچوں پر چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جب سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوگا تو سرکاری بنچوں پر 142 ارکان ہوں گے جبکہ اپوزیشن کی بنچوں پر صرف 25 ارکان ہوں گے۔

اس وقت سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 91 اور ایم کیو ایم کے 51 ارکان ہیں۔ اپوزیشن کی باقی بچ جانے والی سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ فنکشنل کے 11، مسلم لیگ (ن) کے 8، پاکستان تحریک انصاف کے 4 اور نیشنل پیپلز پارٹی کے 2 ارکان ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن الطاف حسین انڑ کے انتقال کی وجہ سے ایک نشست خالی ہے۔