ریلوے سے سفارش اور رشوت کلچر کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا گیا ہے، خواجہ سعد رفیق

بدھ 23 اپریل 2014 17:28

ریلوے سے سفارش اور رشوت کلچر کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا گیا ہے، خواجہ ..

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں کافی بہتری آچکی ہے تاہم مزید بہتری کے لئے ابھی اور وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے سے سفارش اور رشوت کلچر کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا ہے جب کہ دیگر مسائل پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لہذا ریلوے کی بہتری میں ابھی اور وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرانے انجنوں کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جسے ختم کرنے کے لئے چین سے 5 انجن پاکستان پہنچ چکے ہیں جب کہ بہت جلد مزید انجن بھی پاکستان پہنچ جائیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز مشرف کے نام پر لال مسجد اور اکبر بگٹی یاد آجاتے ہیں، جن لوگوں نے قوم کے حقوق غصب کئے ان پر تنقید تو ضرور ہوگی جب کہ شیخ رشید سے متعلق ان کا کہنا تھا وہ ناقابل اصلاح ہیں۔

متعلقہ عنوان :