جیوکیخلاف پیمرادرخواست منطقی انجام تک پہنچائینگے، سیکریٹری دفاع

بدھ 23 اپریل 2014 16:06

جیوکیخلاف پیمرادرخواست منطقی انجام تک پہنچائینگے، سیکریٹری دفاع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل آصف یاسین کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کی شکایت پر درخواست پیمرا میں بھیجی گئی ہے، نجی ٹی وی چینل جیو کے خلاف پیمرا کی درخواست کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں گفت گو کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع آصف یاسین کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کی شکایت پر درخواست پیمرا میں بھیجی گئی ہے، نجی ٹی وی چینل جیو کے خلاف پیمرا کی درخواست کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع اور وزارت دفاع نے آئین کے مطابق درخواست ارسال کی ہے، آئین کے مطابق افواج پاکستان اورعدلیہ کو بدنام کرنا جرم ہے، اب پیمرا نے جائزہ لینا ہے کہ چینل نے کیوں ادارے کو بدنام کیا، درخواست کے ساتھ تمام ثبوت بھی منسلک کیے گئے ہیں۔