سیکریٹری لیول پر اکھاڑ بچھاڑ،کئی وفاقی سیکریٹریز تبدیل

بدھ 23 اپریل 2014 16:06

سیکریٹری لیول پر اکھاڑ بچھاڑ،کئی وفاقی سیکریٹریز تبدیل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء)وفاقی سیکریٹری لیول پر کئی سیکریٹریوں کے تقرر اور تبادلے کردیئے گئے ہیں، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے منظوری دے دی۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے 5نئے وفاقی سیکریٹریز کے تقرر کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم کے سیکریٹری ندیم آصف کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا گیا ہے، جب کہ حسن عباس سیکریٹری صنعت مقرر کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)



دیگر سیکریٹریرز میں یونس داغا کو سیکریٹڑی ہاؤسنگ، رخسانہ سلیم کو سیکریٹری ماحولیاتی تبدیلی جب کہ شاہد رشید کو سیکریٹری شماریات مقرر کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نے گریڈ 20 کے دس افسران کی ترقی کی بھی منظور دے دی، ترقی پانی والوں میں سردار منور زمان، ثمینہ مجید، وقار احمد، غلام کاظم حسین، سجاد حیدر اور ارشاد ندیم داڑ شامل ہیں، جب کہ لبنیٰ فرض، اکرام غنی ، طارق پاشا اور تسیم رحمان بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ 6 افسران کی ترقی کا معاملہ سینٹر؛ پروموشن بورڈ کو دوبارہ ارسال کردیا گیا ہے، جب کہ رحمت اللہ خان وزیر، وشنو عرف راجہ قوی کی اگلے گریڈ میں ترقی ممکن نہ یوسکی۔ س