الیکشن کمیشن نے پی کے 90 سے پیپلزپارٹی کے سردار حسین کو کامیاب قرار دیدیا

بدھ 23 اپریل 2014 14:40

الیکشن کمیشن نے پی کے 90 سے پیپلزپارٹی کے سردار حسین کو کامیاب قرار دیدیا

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حلقے پی کے 90 چترال سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار حسین کو کامیاب قرار دے دیا ، نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان مسلم لیگ کے حاجی غلام محمد دو ہزار تیرہ کے عام انتحابات میں پی کے 90 سے کامیاب ہوئے تھے تاہم پیپلز پارٹی کے سردار حسین نے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ۔

الیکشن کمیشن نے حلقے کے سات پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا ۔ صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے دوبارہ ووٹنگ تیرہ اپریل کو ہوئی تھی ۔ دوبارہ پولنگ کے بعد سردار حسین نے اٹھانوے ووٹ زیادہ حاصل کئے ۔ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار حسین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :