ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی کا دورہ پاکستان منسوخ ، پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا

بدھ 23 اپریل 2014 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا اس سلسلے میں پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا ہے، ایرانی وزیر داخلہ اب مئی کے پہلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ایرانی وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے ہنگامی دورے پر رواں ہفتہ پاکستان اینا تھا، تاہم ایرنی وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان منسوخ ہو گیا دورے کی منسوخی سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ اب مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

عبدالرضا رحمانی فضلی نے 24 اور25اپریل کو پاکستانی قیادت کے ساتھ پاک ایران سرحدی معاملات،،ایرانی گارڈز کے اغوا جیسے مسائل اورباہمی تعلقات پربات چیت کی جانی تھی۔ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرنا تھیں

متعلقہ عنوان :