پشاور،بڈھ بیر میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی

بدھ 23 اپریل 2014 14:00

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ دہشت گردوں کی تعداد 20 سے زیادہ تھی۔ حملہ آور قبائلی علاقے سے آئے تھے اور ان کا ہدف پولیس تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پولیس وین پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے زیادہ تھی اور وہ قبائلی علاقے سے آئے تھے۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں کا ہدف پولیس تھی اور وہ مورچہ زن ہوکر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائی نواحی علاقوں میں پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کا ردعمل تھا۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ، ایک حملہ آور کی لاش ملی دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے 9 مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں جن میں 4 زخمی حالت میں تھے جبکہ 5 تیمارداری کیلئے ہسپتال میں موجود تھے۔ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :