وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ، طالبان کے مذاکراتی عمل کے حوالے سے گفتگو

بدھ 23 اپریل 2014 14:00

وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی ہے کہ طالبان سے مذاکراتی عمل جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کیاجائے ، ملک میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورت حال اور امن و امان کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا، ملاقات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل جہاں سے رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیراعظم نوازشریف کو امن مذاکرات کے لئے تشکیل کردہ رابطہ کار کمیٹیوں کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔