شمالی کوریا نئے ایٹمی دھماکہ جیسا کوئی اقدام نہ اٹھائے ، علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ، امریکہ کا انتباہ

بدھ 23 اپریل 2014 13:36

شمالی کوریا نئے ایٹمی دھماکہ جیسا کوئی اقدام نہ اٹھائے ، علاقائی امن ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) امریکہ نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ نئے ایٹمی دھماکہ جیساکوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے جس سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہو۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان جن پکاسی نے کہا ہے کہ ہم جزیرہ نما کوریا کی تمام تر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں لہٰذا شمالی کوریا کو چاہئے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور عہدوں پر کار بند رہتے ہوئے خطہ کے امن کو خطرہ سے دوچار کرنے سے گریز کرے اور نیا ایٹمی تجرباتی دھماکہ کرنے سے باز رہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نائب مندوب نے نئے ایٹمی دھماکہ بارے سوال کے جواب میں4 اپریل کو کہا تھا کہ دنیا کو انتظار کرنا اور دیکھنا ہوگا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما بدھ کو جاپان جبکہ جمعہ کو جنوبی کوریا کے دورے پر آنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :