پی آئی اے کے پائلٹ اور سپروائرز میں جھگڑا، بین الاقوامی پروازیں روک دی گئیں

بدھ 23 اپریل 2014 13:02

پی آئی اے کے پائلٹ اور سپروائرز میں جھگڑا، بین الاقوامی پروازیں روک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے کارنامے تو اکثر و بیشتر سننے کو ملتے رہتے ہیں اور تازہ ترین واقعہ میں پی آئی اے کے پائلٹ اور سپر وائزر کے درمیان جھگڑے کے بعد بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے پائلٹ کیپٹن جاوید چوہدری نے سپروائزر علی رضا سے ایک مسافر کا زائد سامان لے جانے کی اجازت مانگی تو سپروائزر نے انکار کر دیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور کیپٹن جاوید چوہدری نے سپر وائزر علی رضا کو تھپر دے مارا جس پر ایئر پورٹ عملے اور ایئر لیگ نے بین الاقوامی پروازوں کے کاؤنٹرز اور پروازیں بند کروا دیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ایئر لیگ اور پیپلز یونین میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد لندن جانے والی پرواز کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :