خلیفہ اول حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کایوم وفات آج منایا جارہاہے

بدھ 23 اپریل 2014 12:57

خلیفہ اول حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کایوم وفات آج منایا جارہاہے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء)حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم وفات آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے یار غار کے کی یاد میں مختلف شہروں میں ریلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔دنیا جس تاریخ ساز جلیل القدر شخصیت کو سیدنا صدیق اکبرؓ کے نام سے یاد کرتی ہے، اس کا پیدائشی نام عبدالکعبہ تھا۔

اسلام قبول کرنے پر سرور کائنات نے آپ کا نام عبدالله رکھ دیا۔

(جاری ہے)

حضرت صدیق اکبر نے مردوں میں سب سے پہلے مسلمان ہونے کا شرف پایا ۔نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے انہیں صدیق اکبر کے لقب سے نوازا۔ حضور صلی الله علیہ وسلم نےحضرت ابوبکر ؓ کو غار کی طرح حوض کوثر پر بھی اپنا رفیق اور زمین پر وزیر قرار دیا۔

خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کا وصال ، سرورکائنات صلی الله علیہ وسلم کے دو سال بعد تریسٹھ برس کی عمر میں 22 جمادی الثانیہ13 ہجری کو ہوا، وہ گنبد خضراء میں سرتاج الانبیا کے دائیں پہلو جنت نما مقام پر آرام فرما ہیں