پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری اورذکاء اشرف کی برطرفی کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

بدھ 23 اپریل 2014 12:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری اورذکاء اشرف کی برطرفی کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین میں نجم سیٹھی کی تقرری اورذکاء اشرف کی برطرفی سے متعلق کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تفصیلی جواب جمع کردیا،تفصیلی جواب پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی نے جمع کرایا،جواب میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایس آراوجاری کرنے کا اختیارحکومت کے پاس ہے،وزیراعظم نے ایس آراوکے ذریعے نجم سیٹھی کی تقرری کی،جبکہ ذکاء اشرف نے اپنی برطرفی کوخود اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا،درخواست گزارملتان کرکٹ بورڈ کے سابق صدراحمد نوازنے نجم سیٹھی کوچیلنج کیا تھا،جو خود فریق نہیں ہیں،کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہو گی،واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پرپی سی بی سے جواب طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :