انڈین بیڈمنٹن لیگ کا دوسرا ایڈیشن 30 ستمبر سے 15 اکتوبر تک کھیلا جائیگا

بدھ 23 اپریل 2014 12:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) انڈین بیڈمنٹن لیگ کا دوسرا ایڈیشن 30 ستمبر سے 15 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ انڈین بیڈمنٹن گورننگ کونسل نے اپنے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا اجلاس میں گورننگ کونسل نے فرنچائز کو کھلاڑیوں کی تعداد 11 سے بڑھا کر 13 کرنے کی بھی اجازت دی ہے جس کے مطابق ہر فرنچائز مزید دو انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے معاہدہ کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر اخلیش داس گپٹا نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ سال لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد مزید انٹرنیشنل کھلاڑی لیگ کو جوائن کرنے کے خواہاں ہیں، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی لیگ میں زیادہ سے زیادہ شرکت سے شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :