راولپنڈی ٹیم ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی ،صبیح اظہر

بدھ 23 اپریل 2014 12:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) راولپنڈی کرکٹ ٹیم کے کوچ صبیح اظہر نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی ٹیم ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19- کرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لئے کھلاڑیوں انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام راولپنڈی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19- کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) جمعہ سے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے میچز چار مقامات پر کھیلے جائیں گے جن راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، میر پور سٹیڈیم اے جے کے،ڈسٹرکٹ کرکٹ گراؤنڈ اٹک اورمرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ریجن کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں راولپنڈی، جہلم، میانوالی، آزاد جموں و کشمیر، اٹک اور چکوال شامل ہیں۔ صبیح اظہر نے بتایا کہ راولپنڈی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے تمام پانچ میچ پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گی، پہلا میچ راولپنڈی کی ٹیم25 اپریل کو جہلم کے خلاف ، دوسرا میچ 28 اپریل کوآزاد جموں و کشمیر کے خلاف ، تیسرا یکم مئی کو میانوالی ، چوتھا 4 مئی کو اٹک جبکہ پانچواں میچ 7 مئی کو چکوال کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :