ہما قریشی نے ورن دھوان کی ہیروئن بننے کیلئے وزن گھٹانا شروع کردیا

بدھ 23 اپریل 2014 12:39

ہما قریشی نے ورن دھوان کی ہیروئن بننے کیلئے وزن گھٹانا شروع کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) ہما قریشی ورن دھوان کی ہیروئن بننے جارہی ہیں ، اسی لیے وہ وزن گھٹانے میں لگ گئی ہیں ۔گینگ آف واسو پور ٹو سے ہما قریشی نے بنایا اپنا ٹکا، اس فلم کی کامیابی کے بعد اداکارہ نے پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔ ایک کے بعد ایک اچھی فلم میں نظر آنے لگیں۔

(جاری ہے)

ڈیڑہ عشقیہ میں جس طرح ان کی خوبصورتی کا چرچا رہا وہیں غیر معمولی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔ہما قریشی کو ہدایتکار سری رام راگھون نے سائن کیا ہے چلبلے سے ہیرو ورن دھوان کے مقابل، اسی لئے اداکارہ نے اپنی لک کو اور بہتر بنانے کے لیے وزن کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔پتہ چلا ہے کہ ہما نے وزن کم کرنے کے لئے جم جوائن کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :