کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 3 لاشیں برآمد، آج جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی

بدھ 23 اپریل 2014 11:42

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 3 لاشیں برآمد، آج جاں بحق ہونے والوں کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) شہر قائد میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود قتل و غارت کا بازار گرم ہے اور آج بھی مختلف علاقوں سے 3 لوگوں کی پرتشدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میوہ شاہ قبرستان سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنھیں سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم دونوں نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

(جاری ہے)

لسبیلہ پل کے قریب سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب منگھوپیر میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کرکے اس میں سوار شخص کو قتل کردیا جب کہ لیاقت آباد کے قریب تین ہٹی پل پر بھی موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلر نے فائرنگ سے ایک شخص کو موت کی نیند سلا دیا۔ دوسری جانب سی ویو کے قریب واقع ریستوران سے ملزمان 9 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ریستوران کا سیکیورٹی گارڈ ملوث ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :