متنازعہ ویڈیو ،رکن اسمبلی علمدار عباس قریشی کا کوئی موقف سامنے نہ آ سکا ،رکن اسمبلی کا پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر دیا جانیوالا موبائل نمبر کسی خاتون کے زیر استعمال نکلا

منگل 22 اپریل 2014 00:34

متنازعہ ویڈیو ،رکن اسمبلی علمدار عباس قریشی کا کوئی موقف سامنے نہ آ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) رکن پنجاب اسمبلی میاں علمدار عباس قریشی کاسامنے آنیوالی متنازعہ ویڈیو کے حوالے سے چار روز گزرنے کے باوجود کوئی موقف سامنے نہ آ سکا ،رکن اسمبلی کا پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر دیا جانیوالا موبائل نمبر کسی خاتون کے زیر استعمال نکلا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل نجی ٹی وی چینل پر مظفر گڑھ کے صوبائی حلقہ پی پی 255 سے رکن اسمبلی میاں علمدار عباس قریشی کی رنگین محفل کی متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آئی تھی تاہم اسکے بعد سے رکن اسمبلی کی طرف سے نہ اسکی تردید اور نہ ہی تصدیق کی گئی ۔

پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر رکن اسمبلی کی پروفائل میں دیا جانے والا موبائل اس واقعے کے بعد سے مسلسل بند رہا تاہم گزشتہ روز جب اس نمبر پر رابطہ کیا گیا تو خاتون نے موبائل فون اٹینڈ کر کے کہا کہ یہ نمبر کسی علمدار عباس قریشی کا نہیں بلکہ یہ سم دس سال سے انکے زیر استعمال ہے ۔