امید ہے فلم انڈسٹری کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی‘ صائمہ نور

منگل 22 اپریل 2014 23:31

امید ہے فلم انڈسٹری کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی‘ صائمہ نور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2013ء میں بھی کچھ اچھی فلمیں ریلیز ہوئیں جو کامیاب ہوئی ہیں جبکہ رواں سال بھی کچھ اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امید ہے فلم انڈسٹری بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :