فوج کا مورال کم کیاجارہاہے اراکین اداروں کادفاع کریں،چوہدری شجاعت حسین کاسینیٹ میں اظہارخیال

منگل 22 اپریل 2014 21:36

فوج کا مورال کم کیاجارہاہے اراکین اداروں کادفاع کریں،چوہدری شجاعت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ فوج کامورال کم کیاجارہاہے اراکین اداروں کادفاع کریں۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پراظہارخیال کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ صلا ح الدین ایوبی کی فتوحال کا سب کوپتہ ہے اس نے کسی نے پوچھا کہ آپ کو ہرانے کا کیا طریقہ ہے تو صلاح ا لدین ایوبی نے کہاکہ میری فوج کا مورال کم کردیں ہم ہارجائیں گے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ فوج کامورال کم کیاجارہا ہے آئی ایس آئی فوج کے نہیں سول حکومت کے ماتحت ہے تنقید کرنیوالے اس بات کاخیال رکھیں ممبران اداروں کادفاع کریں۔

متعلقہ عنوان :