کراچی کی فلور ملز نے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کردی،پورے ملک میں گندم کی یکساں قیمت نافذ کی جائے ، ملز ایسوسی ایشن

منگل 22 اپریل 2014 21:22

کراچی کی فلور ملز نے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کردی،پورے ملک میں گندم کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) سندھ میں گندم کی امدادی قیمت میں پچاس روپے اضافے کے خلاف کراچی کی فلور ملز نے غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کردی، ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پورے ملک میں گندم کی یکساں قیمت نافذ کی جائے فلور ملز مالکان نے پہلے دھمکی دی اور اب ہڑتال کر دی جس کے باعث آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، چار روز سے کراچی کی ستر فیصد فلور ملز بند تھیں اب ساری ہی بند کر دی گئیں، فلور ملز مالکان نے بتایا کہ حکومت نے سندھ کے لئے گندم کی امدادی قیمت پچاس روپے بڑھا کر ساڑھے بارہ سو روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کی ہے جبکہ دیگر صوبوں کے لئے قیمت بارہ سو روپے پر مستحکم ہے، ایسوسی ایشن نے کہا کہ کراچی میں گندم کی طلب ساٹھ لاکھ ٹن ہے، جبکہ سندھ میں پیداوار صرف 45لاکھ ٹن ہے، ہر سال طلب پوری کرنے کے لئے پنجاب سے گندم منگوائی جاتی ہے تاہم اس بار محکمہ خوراک پنجاب سے گندم نہیں آنے دے رہا، واضح رہے مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹا 38 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :