وزیر داخلہ کا میٹرو بس منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے مری روڈ پر گردوغبار اور ماحول میں آلودگی پھیلنے کی خبروں کا نوٹس، جہاں گردو غبار اُڑ رہا ہے وہاں پانی کے چڑکھاؤ کا بندوبست کیا جائے ، وزیر داخلہ کی کمشنر اور ڈی سی او راولپنڈی کو ہدایت

منگل 22 اپریل 2014 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میٹرو بس منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے مری روڈ پر گردوغبار اور ماحول میں آلودگی پھیلنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور ڈی سی او راولپنڈی کو ہدایت کی کہ ایسی جگہیں جہاں گردو غبار اُڑ رہا ہے وہاں پانی کے چڑکھاؤ کا بندوبست کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسے بڑے منصوبوں کی تعمیر کے دوران عوام کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اس لئے پوری کوشش کی جانی چاہئے کہ انہیں مزید کسی پریشانی سے دوچار ہونے سے بچایا جائے۔چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی انتظامیہ بالخصوص میڑو بس پراجیکٹ پر کام کرنے والے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ دس ماہ میں پراجیکٹ کی تکمیل تک عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :