چارسد ہ دھماکہ،وزیراعلی خیبرپختونخوا نے متاثرہ افراد کیلئے پیکیج اورمعاوضے کااعلان کردیا،معصوم شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ،محکمہ پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری طرح فعال بنا دیا گیا ہے ،انسانیت دشمن عناصر کو کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا ،قانون کی گرفت میں آئیں گے ،پرویزخٹک

منگل 22 اپریل 2014 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے چارسدہ اور بڈھ بیر کے دہشت گردی واقعات میں شہید اور زخمی پولیس جوانوں اور عام شہریوں کیلئے شہید پیکج کے تحت معاوضے کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ان کی فوری ادائیگی کی ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ہم اپنے معصوم شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے اب محکمہ پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری طرح فعال بنا دیا گیا ہے انسانیت دشمن عناصر کو کھل کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا اور وہ قانون کی گرفت میں آئیں گے اور کیفر کردار تک پہنچیں گے دہشت گردی کے واقعات کا اعادہ انتہائی تشویشناک ہے جس کے سدِ باب کیلئے وفاق کی ذمہ داری بھی دو چند ہو جاتی ہے تا ہم اب پوری طرح آزادی وفعالیت کے بعد ہمارے پولیس اور سول انتظامیہ کا اصل امتحان بھی شروع ہو گیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کی موثر روک تھام کرے شہید پیکج کے تحت دہشت گردی کے ان واقعات میں جاں بحق شہریوں کیلئے فی کس پانچ لاکھ اور شدید زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے جبکہ جاں بحق پولیس جوانوں کے ورثاء کو تیس تیس لاکھ روپے نقد کے علاوہ ساٹھ سال تک تنخواہ، بچوں کی مفت تعلیم، میڈیکل ،پنشن ،مفت پلاٹ اور ایک قریبی عزیز کو پولیس میں ملازمت کی سہولیات دی جائیں گی اسی طرح زخمی پولیس اہلکاروں کو مفت علاج کے علاوہ ایک ایک لاکھ روپے نقد معاوضہ دیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے شہریوں کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے دینے پر پولیس فورس کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ بہادر فورس موجودہ مشکل حالات میں عوامی توقعات پر ہر لحاظ سے پو ری اُترے گی قبل ازیں پرویز خٹک نے چارسدہ کے فاروق اعظم چوک میں پولیس وین پرریموٹ کنٹرول دھماکے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس بزدلانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پولیس و سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے چارسدہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے اور زخمیوں کے علاج پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ نے بڈھ بیر میں بھی گزشتہ رات پولیس وین پر فائرنگ اور پولیس جوانوں اور عام شہریوں کی شہادت کو المیہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے پے درپے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا انہوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات اور مزید تخریب کاری کے امکانات کے پیشِ نظر پولیس، سول انتظامیہ کو سکیورٹی حکمت عملی میں فوری تبدیلیاں لانے اورتمام اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :