گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدات اعلی سطح اجلاس،فاٹا میں بحیثیت مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا

منگل 22 اپریل 2014 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) گورنر سردار مہتاب احمدخان کی زیر صدارت منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں اعلی سطح کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فاٹا میں بحیثیت مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

صوبائی چیف سیکرٹری امجدعلی خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ارباب محمدعارف، سیکرٹری لاء اینڈآرڈر فاٹا، ڈائریکٹرجنرل فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، متعلقہ کمشنرصاحبان، قبائلی ایجنسیوں کے پولیٹیکل ایجنٹ اور فرنٹیئرریجنزمیں پولیٹیکل ایجنٹ کی خدمات کے حامل متعلقہ ڈپٹی کمشنر صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس میں گورنر کو امن وامان برقراررکھنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی بحالی کے حوالے سے جاری اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ فاٹا کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی خصوصاً نقل مکانی کرنے والے قبائلی کی بحالی کے ضمن میں امور زیر بحث آئے اور گورنرنے یہ خواہش ظاہر کی کہ اس سلسلے میں اقدامات مزید تیز کئے جائیں اور متاثرین کی بحالی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ دریں اثناء کمشنر، پولیٹیکل ایجنٹ اور ڈپٹی کمشنر صاحبان نے گورنر کو اپنے زیراثر علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :