آلو کی درآمد پر تمام ٹیکسز ختم کرنے کی سمری تیار کر لی گئی

منگل 22 اپریل 2014 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) آلو کی درآمد پر تمام ٹیکسز ختم کرنے کی سمری تیار کر لی گئی جسے دو روز تک وزارت خزانہ کو ارسال کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی نے آلو کی درآمد پر تمام ٹیکسز ختم کرنے کی سمری تیار کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آلو پر 25فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی،5فیصد انکم ٹیکس جبکہ 16فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :