ٹھٹھہ کی 4ہزار ایکڑ اراضی پر جنگلات کاٹنے سے متعلق درخواست پر سیکرٹری جنگلات کو 28اپریل تک نوٹس جاری

منگل 22 اپریل 2014 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء)سندھ ہائی کورٹ نے ٹھٹھہ کی 4ہزار ایکڑ اراضی پر جنگلات کاٹنے سے متعلق درخواست پر سیکرٹری جنگلات کو 28اپریل تک نوٹس جاری کردیئے ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عبدالمالک گدی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار کے وکیل مرید حسین نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ کے علاقے میں 20ہزار سے زائد ایکڑ اراضی پر علاقے کی بااثر شخصیت نے جنگلات کو کاٹ کر مختلف فارم ہاوٴسز اور دیگر تعمیرات کروالی ہیں ۔

جبکہ 4ہزار ایکڑ اراضی پر جنگلات کو کاٹ کر شوگر ملیں تعمیر کی جارہی ہیں ۔عدالت نے سیکرٹری جنگلا سندھ ،لوکل گورنمنٹ ٹھٹھہ ،ایس ایس پی ٹھٹھہ سمیت دیگر مدعاعلیہان کو 28اپریل تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔