وزارت داخلہ نے خود کش حملہ آووروں سے نمٹنے کیلئے پولیس افسران کو خصوصی تربیت کیلئے پنجاب سے 11نام مانگ لئے ، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام ریجنل پولیس افسران سے گریڈ 17کے پولیس افسران کا ایک ایک نام مانگ لیا
منگل 22 اپریل 2014 20:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) وفاقی وزارت داخلہ نے خود کش حملہ آووروں سے نمٹنے اور اس طرز کے حملوں کی روک تھام کیلئے پولیس افسران کو خصوصی تربیت کیلئے پنجاب سے 11نام مانگ لئے ، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام ریجنل پولیس افسران سے گریڈ 17کے پولیس افسران کا ایک ایک نام مانگ لیا ۔
(جاری ہے)
بتایاگیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے خود کش حملہ آوروں سے نمٹنے اور اس طرح کے حملوں کی روک تھام کیلئے پولیس افسران کو خصوصی تربیت دینے کا پروگرام ترتیب دیا ہے ۔
اس سلسلہ میں پنجاب سے 11نام طلب کئے گئے جنہیں اگلے ماہ کے آغاز سے خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ مذکورہ افسران تربیت حاصل کرنے کے بعد واپس آ کر اپنے اپنے ریجن میں افسران کو اسکی تربیت دیں گے۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او اور تمام آر پی اوز سے پچیس اپریل تک ایک ایک نام طلب کر لیا ہے جنہیں مشاورت کے بعد وزارت داخلہ کو ارسال کردیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.