کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں63ارب3کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس313.07پوائنٹس اضافے سے29191.84پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 22 اپریل 2014 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو زبردست تیزیرہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی29000,28900اور 29100کی نفسیاتی حدیں سے بیک وقت بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں63ارب3کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت17.50فیصد زائد جبکہ50.83فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت مقامی وغیرملکی سرمایہ کار گروپوں کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ اورآئل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس29239 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تسلسل سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس313.07پوائنٹس اضافے سے29191.84پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر360کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے183کے کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،157کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں60ارب3کروڑ13لاکھ21 ہزار930 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب94ارب8کروڑ56لاکھ87ہزار857روپے ہوگئی ۔

منگل کو کاروباری سرگرمیاں19کروڑ14لاکھ 853ہزار400شیئرز رہیں جوپیرکے مقابلے میں2کروڑ85لاکھ32 ہزار60شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت240.00روپے اضافے سے10740.00روپے،باٹا پاک کے حصص کی قیمت57.66روپے اضافے سے3365.16روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے4100.00روپے جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت49.00روپے کمی سے8051.00روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کو میپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ94لاکھ 2ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت52پیسے اضافے سے30.93روپے اورلافریج پاک کی سرگرمیاں ایک کروڑ 6لاکھ 80ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت39پیسے اضافے سے 13.70روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس220.28پوائنٹس اضافے سے20337.55پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس341.28پوائنٹس اضافے سے46357.46جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس199.98پوائنٹس اضافے سے 21791.59پوائنٹس پر بند ہوا