اسلام آباد میں بنکوں،منی چینجرز اور اہم تجا رتی مر اکز کی سکیورٹی اقداما ت مزید مو ثر بنا نے کیلئے ایس او پی تیا ر، فوری عمل در آ مد ہو گا ، تما م زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ان کے متعلقہ علاقوں میں واقع بنکوں ،منی چینجرزکی سینئر انتظامیہ سے میٹنگز کرینگے، بنکوں اور منی چینجرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے عمل درآمد کرائیں گے، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آپریشنز)اسلام آباد سلطان اعظم تیموری

منگل 22 اپریل 2014 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایات پر وفا قی پولیس کی جا نب سے بنکوں،منی چینجرز اور اہم تجا رتی مر اکز کی سکیورٹی اقداما ت مزید مو ثر بنا نے کے لیے ایک ایس او پی تیا ر کیا گیا ہے جس پر فوری عمل در آ مد ہو گا ۔ تما م زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ان کے متعلقہ علاقوں میں واقع بنکوں ،منی چینجرزکی سینئر انتظامیہ سے میٹنگز کریں گے اور ان کو ایس او پی کے مطابق بنکوں اور منی چینجرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے عمل درآمد کرائیں گے ۔

یہ باتیں گزشتہ روز اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آپریشنز)اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے ایک میٹنگ کے دوران کہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آپریشنز)اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کی سربراہی میں سی پی او اسلام آباد میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں تمام زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔

اے آئی جی آپریشنز نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں موجود تمام بنکوں اور منی چینجرز کی سکیورٹی کے ایک ایس او پی تیار کی گئی ہے ۔جس کے مطابق تمام زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں واقع تمام بنکوں اور منی چینجرز کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز کریں اور اس میں دی گئی ہد ا یا ت پر سختی سے عمل درآمد کرائیں ۔

انہوں نے کہا انتظامیہ اپنے اپنے بنکوں اور منی چینجرزکے اندر ،ان کی پارکنگز اور انٹری پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں ۔اسی طرح پینک الارم سسٹم لگائیں جو کہ نزدیکی پولیس سٹیشن، پولیس چوکی یا کسی نزدیکی بنک کے ساتھ لنک ہو ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایس او پی کے مطابق تمام بنکوں اور منی چینجرز کی انتظامیہ اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ ان کی برانچ میں کم از کم دو سے تین گارڈز ہوں جن میں سے دو بامسلح ہونے چاہیے جو بہترین تربیت یافتہ ہوں یہ گارڈز دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال کریں ۔

ایس او پی کے مطابق ہر ایریا یا مارکیٹ میں موجود تمام بنکوں اور منی چینجز ز کا ایک ہی سکیورٹی کمپنی کے ساتھ لنک ہو اور ان سب کا ریسپانڈنگ یونٹ ایک ہی ہو۔اس کے علاوہ کیش ٹرانسفر کی صورت میں اس گاڑی میں سکیورٹی گارڈ موجود ہوں اور کیش ٹرانسفر سے پہلے کیش بکس گاڑی کے اند ر ویلڈ کرکے فکس کریں ۔اے آئی جی آپریشنز نے ایس او پی کے بارے میں بریف کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے بڑے شہروں کی طرح یہاں بھی بنکوں اور منی چینجرز کی بلڈنگز میں ایک بلٹ پروف گلاس بکس ہونا چاہئے جس میں اس برانچ کا گارڈ ،پینک الارم سسٹم اور سی سی ٹی وی سسٹم ہو تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کی صورت میں ان کو نقصان نہ پہنچے اور وہ اس بلٹ پروف بکس کے اندر سے ہی ری ایکٹ کر سکیں۔

انہو ں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایات پر شہر میں رینجرز اور ایلیٹ فورس کا مشترکہ گشت جلد شروع کیا جائے گا جو کسی بھی ناخوشگوار واقع یا ایمر جنسی کی صورت میں ریسپانڈ کرے گا۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود مارکیٹس کے تاجروں سے بھی میٹنگز کریں اور ان کے ساتھ مل کر مارکیٹس کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ جس ایس ایچ او کے علاقے میں بنک ڈکیتی ہو گی اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ مزید بر آں اے آئی جی نے مزید کہا کہ سٹریٹ کرائم پر خصوصی توجہ دیں اور چالان یافتہ ملزمان کو گرفتار کریں۔منشیات فروشوں ،براتھل ہاؤسز ،جواری کے اڈوں اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں ۔انہوں نے تمام ایس ایچ او ز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

کار لفٹروں، چو ر ی کی گا ڑ یو ں کی خر ید و فر وخت کر نے والوں اور ریسور وں کی گرفتار ی کے لیے دوسر ے اضلا ع میں وہا ں کی مقا می پولیس کے سا تھ مل کر ان کے خلا ف کا رروائی کریں ناکوں پر چیکنگ کو مزید موثر بنائیں کے عمل کو تیز کریں ۔انہوں نے کہا کہ ّآئند ہ جس ایس ایچ او کی کارکردگی ناقص ہو گی اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گااور کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی او رآئندہ ہر آفیسر کی علیحدہ علیحدہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :