ایل پی جی کی فی کلو قیمت دس روپے کم ہو گئی

منگل 22 اپریل 2014 19:50

ایل پی جی کی فی کلو قیمت دس روپے کم ہو گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) مقامی پیداوار میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت دس روپے کم ہو گئی۔ یکم مئی کو نرخوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں سو روپے جبکہ کمرشل سلنڈر میں تین سو پچاسی روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد لاہور ، فیصل آباد میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک سو پندرہ روپے۔ کراچی ایک سو دس، ملتان ، راولپنڈی میں ایک سو بیس جبکہ پشاور اور مظفر آباد میں قیمت ایک سو پچیس روپے فی کلو گرام ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :