ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

منگل 22 اپریل 2014 17:13

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء)ایشین سٹاک مارکیٹس میں منگل کو حصص کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ امریکی شیئرز مارکیٹ میں بہتری کی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے اہم ترین نکی 225انڈیکس میں ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ایم ایس سی آئی براڈیسٹ انڈیکس کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایشین شیئرز کی قیمتوں میں استحکام امریکی ایس اینڈ پی 500 انڈیکس کے باعث نظر آیا جس کے مطابق وہاں حصص کی قیمتوں میں کافی بہتری رہی تھی۔