پہلی تین روزہ ساوٴتھ ایشیا لیبر کانفرنس 24 اپریل سے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی

منگل 22 اپریل 2014 17:12

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پہلی تین روزہ ساوٴتھ ایشیا لیبر کانفرنس 24 اپریل سے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی ۔ وزیراعلی پنجاب افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔لاہور چیمبر کے صدر سہیل لاشاری کے مطابق24 سے 26 اپریل تک ہونے والی تین روزہ ساوٴتھ ایشیا لیبر کانفرنس میں سولہ ممالک کے تین سو سے زائد مندوبین شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایگزبیشن کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد ارشد نے کہا کہ پچیس سے ستائیس اپریل تک ہونے والی تین روزہ سارک انٹرنیشنل ایگزبیشن ایکسپو سنٹر میں ہو گی جس میں دنیا کے سولہ ممالک کی ایک سو اسی کمپنیاں اپنے سٹالز لگائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش میں ٹیکسٹائل، چمڑے اور انجینئرنگ کی مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھی خصوصی سٹالز لگانے کا اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :