ایشین کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام رہا

منگل 22 اپریل 2014 17:11

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) ایشین کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں استحکام رہا ۔ٹوکیو کرنسی مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ پیر کی شرح 102.62 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 102.66 ین فی ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں بھی تیزی رہی جو کہ گزشتہ کاروباری روز کی شرح 141.58 ین فی یورو سے بڑھ کر 141.61 ین فی یورو رہی ، تاہم یورو کی شرح تبادلہ ڈالر کے مقابلے میں کچھ کمزور ہوئی جوکہ گزشتہ روز کی شرح 1.3794 ڈالر فی یورو سے کم ہوکر 1.3793 ڈالر فی یورو پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ایشین مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ نے استحکام کا مظاہرہ کیا باالخصوص جاپان کی جانب سے تجارتی خسارے کی رپورٹ کے بعد دباؤ کے شکار ”ین“ کے مقابلے میں ڈالر کی شرح خاصی مستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :