ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا

منگل 22 اپریل 2014 17:11

سنگا پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء)ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا غیر م لکی میڈیا کے مطابق امریکا کے اہم ترین سودے ، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی بعد از دوپہر مئی کیلئے فروخت 20 ینٹ کم ہوکر 104.17 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جون کیلئے سودے 12 کمی کے بعد 109.83 ڈالر فی بیرل رہے۔

(جاری ہے)

فلپ فیوچرز کے سرمایہ کاری تجزیہ کار ٹان چی ٹیٹ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے نرخ تیزی کا شکار ہیں، تاہم کچھ ممالک کی کوشش ہے کہ اس تنازعہ کے خاتمے کیلئے کسی مئوثر معاہدے کو سامنے لایا جائے۔