پیپلزپارٹی کے ناراض ورکروں کو جلد منایا جائے گا‘عاصمہ عالمگیر

منگل 22 اپریل 2014 17:11

رسالپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء ) پیپلزپارٹی خواتین کی صوبائی صدر اور سابقہ اِیڈوائزفار پرائم منسٹر عاصمہ عالمگیر نے رشکئی اِنٹرچنج پر ایک اِستقبالیہ کیمپ میں ہمارے نمائندہ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ناراض ورکروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے گا۔اور اُن کے گلے شکوئے دور کئے جائیں گے چونکہ گزشتہ صوبائی حکومت عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ تھی ،اسلئے ہمارے ورکروں کو زیادہ توجہ نہ دی گئی تھی جس کی وجہ سے کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو ئی تھی لیکن پھر بھی پیپلزپارٹی کے ورکروں نے جواں مردی سے مقابلہ کیا۔

تحریک اِنصاف نے تین مہینوں میں تبدیلی کا جو نعرہ لگایا تھا ایک سال گزر کر اُنھوں نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ایک سال گزر نے کے باوجود اُنھوں نے اپنے وزراء کا اعتماد تک بخال نہیں کیا بلکہ وہ ایک دوسرے کو گرانے پر تلے ہوئے ہیں ایسی حالت میں وہ نہ تبدیلی لاسکتے ہیں اور نہ صوبہ میں امن اور خوشحالی قائم کرکے عوام کا مہنگائی ،بے روزگاری ۔

(جاری ہے)

بدامنی ،اغواکاروں سے نجات دلاسکے ہیں ،اُنھوں نے کہا کہ تحریک اِنصاف کے ناراض ورکربھی ہماری پارٹی میں آرہے ہیں ،پیپلزپارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اور بھٹو شہید کا فلسفہ اج بھی زندہ ہے پیپلزپارٹی نے غریب عوام کیلئے جتنے قربانی دی ہے وہ تاریخ میں کسی بھی پارٹی نے اپنے عوام کیلئے نہیں دی۔اُنھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب جیالے ایک ہی صف میں کھڑے ہوکرملک اور صوبے میں پی پی پی کی حکومت قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :