سری لنکن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلے گی

منگل 22 اپریل 2014 14:34

کولمبو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ سے دو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 6 مئی اور دوسرا 8 مئی کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں میچز کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ، ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :