بیان بازی ، سری لنکن کرکٹرز مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ،ذرائع

منگل 22 اپریل 2014 14:34

بیان بازی ، سری لنکن کرکٹرز مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا کو تادیبی ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل جیت کر وطن واپسی پر بیانات دینے پر سری لنکن کرکٹرز مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا، بنگلہ دیش سے واپسی پر دونوں پلیئرز نے سری لنکن آفیشلز کے ان بیانات پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس میں دوران ایونٹ انھوں نے اپنی بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلانات کیے تھے، بورڈ حکام کی خواہش تھی کہ یہ فیصلہ میڈیا میں سنانے کی بجائے پلیئرز کو بورڈ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔