قومی سنوکر ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 25 اپریل کو دبئی روانہ ہوگی

منگل 22 اپریل 2014 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) قومی سنوکر ٹیم 30ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 25اپریل کو دبئی روانہ ہوگی ۔ چیمپئن شپ 26 اپریل سے 3 مئی تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میں تین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں محمد آصف ، حمزہ اکبر اور اسجد اقبال شامل ہیں۔ ان دنوں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :