بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل کرپشن کیس میں قائم کردہ پینل نے متنازع حیثیت اختیار کرلی

منگل 22 اپریل 2014 14:28

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل کرپشن کیس میں قائم کردہ پینل ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل کرپشن کیس میں قائم کردہ پینل نے متنازع حیثیت اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

پینل کی سپریم کورٹ کی جانب سے منظوری سے قبل یہ بات سامنے آئی کہ اس کے ایک رکن کے آر راگھون تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملحق ایک کلب کے سیکرٹری ہیں جبکہ سری نواسن سے اس کے چیئرمین ہیں جبکہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری صدر شیولال یادیو کے سسرالی رشتہ دار بھی ہیں جبکہ روی شاستری بھی بی سی سی آئی کے تنخواہ دار ملازم ہیں۔

آئی پی ایل میں کمنٹری میں مصروف شاستری کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ بورڈ نے مذکورہ پینل میں میرا نام شامل کیا ہے اور نہ ہی جانتا ہوں کہ اس میں میرا کردار کیا ہوگا۔ دبئی سے واپس لوٹنے کے بعد میں اس سلسلے میں حکام سے بات کروں گا۔

متعلقہ عنوان :