پاکستان کے سعدی عباس نے یو ایس اوپن کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

منگل 22 اپریل 2014 14:28

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) پاکستان کے سعدی عباس نے یو ایس اوپن کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ہونیوالی کراٹے چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے کراٹے کے کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کی 67 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں پاکستان کے سعدی عباس نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جس کے بعد قومی کھلاڑی کو اپنی ٹیم پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے کا اعزاز بھی حاصل ہوا

متعلقہ عنوان :