کلب کے مینیجر ڈیوڈ مویاز کو برخاست نہیں کیا گیا ہے ، مانچسٹر یونائٹیڈ

منگل 22 اپریل 2014 14:21

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) فٹبال کے معروف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے کہا ہے کہ کلب کے مینیجر ڈیوڈ مویاز کو برخاست نہیں کیا گیا ہے تاہم ان کے طویل مدتی مستقبل کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی اخباروں کا کہنا ہے کہ خراب سیزن کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ اس کوچ اور منیجر کی خدمات لینا بند کر دیگایونائیٹڈ کے ایک ترجمان نے بس اس بات کی تصدیق کی کہ انھیں برخاست نہیں کیا گیا ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ اس سیزن کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں تو ترجمان نے کہا کہ ہم اندازوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔برطانوی اخبار دا ڈیلی میل نے لکھا کہ انھیں اس سیزن کے اختتام سے قبل ہی برخاست کر دیا جائیگا جبکہ ڈیلی ٹیلیگراف کا کہنا ہے کلب کے مالکان میں شامل گلیزر خاندان کی اب انھیں حمایت حاصل نہیں ہے اس لیے ان کی رخصتی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

دی سن اور ڈیلی مرر نامی اخباروں نے کہا کہ یونائیٹڈ کا بورڈ مویاز کو ہٹانے کیلئے تیار ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ آنے والے ہفتے ناروچ کے خلاف میچ سے قبل اس پر عمل کیا جائیگا یا اس کے بعد۔

گذشتہ موسم گرما کے سیزن میں جب یونائیٹڈ کے سابق منیجر سر ایلکس فرگوسن نے 26 سال بعد اپنے عہدے کو چھوڑا تھا تو انھوں نے مویاز کو اپنا جانشین منتخب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :