بالی وڈ نے ایک اور فلم کا سیکوئل لانے کی تیاری کرلی

منگل 22 اپریل 2014 14:15

بالی وڈ نے ایک اور فلم کا سیکوئل لانے کی تیاری کرلی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) بالی وڈ نے ایک اور فلم کا سیکوئل لانے کی تیاری کرلی، شاہد کپور پانچ برس بعد پھر بدمعاش بن کر دھاک بٹھانے بڑے پردے پر آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

2009ء میں آئی بالی وڈ فلم کمینے، فلم کی کہانی گھومتی تھی جڑواں کرداروں کے گرد جو نبھائے شاہد کپور نے، فلم میں جہاں ایکشن اور تھی مار دھاڑ وہیں جنگلی بلی پریانکا چوپڑا اور شاہد کے عشق کی بھی تھی داستان ، فلم کے ڈائریکٹر وشال بھردواج نے کردیا ہے اب اس بات کا اعلان ، کہ فلم حیدر کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد وہ شاہد کپور کے ساتھ کمینے کے سیکوئل ”مہا کمینے “ پر کام شروع کردیں گے۔ لیکن اس بار کون بنیں گی اس فم کی ہیروئن ، یہ طے ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :