آرمی چیف کا قومی سلامتی اور ملکی دفاع کیلئے آئی ایس آئی کے کردار کو خراج تحسین

منگل 22 اپریل 2014 13:54

آرمی چیف کا قومی سلامتی اور ملکی دفاع کیلئے آئی ایس آئی کے کردار ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قومی سلامتی اور ملکی دفاع کے لئے انٹیلی جنس ایجنسی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنینٹ جنرل ظہیر الاسلام نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی کی جانب سے آرمی چیف کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان کی قومی سلامتی اور ملکی دفاع کے حوالے سے آئی ایس آئی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ مادر وطن کے لئے آئی ایس آئی کے افسران اور اہلکاروں کی قربیانیوں کو بھی سراہا۔