ہالی ووڈ فلم ”ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا‘فلم 13 جون کو ریلیز ہوگی

پیر 21 اپریل 2014 23:42

ہالی ووڈ فلم ”ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا‘فلم ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) ہالی ووڈ کی 2010ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن فینٹسی فلم ”ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن“ کے سیکوئل ”ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو“ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رائٹر و ہدایتکار ڈین ڈیبلوئس کی اس فلم میں مختلف کرداروں کے پس پردہ آوازیں ریکارڈ کرنے کیلئے ہالی وود کے صف اول کے اداکاروں جے بروشل‘ گیرارڈ بٹلر‘ کیٹ بلینشٹ‘ کریگ فرگوسن‘ امیریکا فریرا‘ جوناہل‘ ٹی جے ملر اور کرسٹین وگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

بونی آرنلڈ کی پرودیوس کردہ اس سیکوئل میں کہانی کو پانچ سال آگے بڑھایا گیا ہے جہاں ہکاپ اور ٹوتھ لیس دونوں جوان ہوچکے ہیں۔ نئی جگہوں کی کھوج لگاتا ہکاپ برفانی غاروں کے قریب پہنچتا ہے جہاں اسے سینکڑوں جنگلی ڈریگن ملتے ہیں جس کے بعد اب اسے ان علاقوں میں امن بنائے رکھنے کی فکر لاحق ہوچکی ہے۔ ڈریم ورکس اینیمیشن سٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی یہ ایکشن فلم رواں سال 13 جون کو امریکی جبکہ 4 جولائی کو برطانوی سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :