سرگودھا ، مسافر وین اور ٹرک کی ٹکر ،7 ماہ کی بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ، بارہ زخمی ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچادیا گیا ،3 زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے ،ذرائع

پیر 21 اپریل 2014 23:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) سرگودھا میں مسافر وین اور ٹرک کی ٹکر سے 7 ماہ کی بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اجنالہ روڈ پربھلوال سے سرگودھا آنے والی مسافر وین اورٹرک میں ٹکر ہوگئی،حادثے میں سات ماہ کی بچی اور2 خواتین موقع پرجاں بحق ہوگئیں جبکہ8 خواتین سمیت 12 افراد شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچادیا گیا ،ڈاکٹروں کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

متعلقہ عنوان :