رحمن ملک کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایم کیو ایم کے چار ارکان آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبائی وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے معاملات طے پاگئے، الطاف حسین نے بھی منظوری دیدی ،پیپلز پارٹی کی قیادت نے بلدیاتی نظام اور کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے تحفظات سمیت دیگر امور کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایم کیو ایم ذرائع ۔ تفصیلی خبر
پیر 21 اپریل 2014 22:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک کی کوششیں رنگ لائیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چار ارکان آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبائی وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سندھ حکومت میں شمولیت کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کے چار وزیر اور دو مشیر شامل کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف اٹھانے والے وزراء میں عادل صدیقی، خواجہ اظہار الحسن، رؤف صدیقی اور سید سردار احمد شامل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان گزشتہ دو ماہ سے سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے پس پردہ مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.