غریب آدمی کو صاف پانی سے محروم رکھنا کسی جرم سے کم نہیں،صاف پانی پراجیکٹ پر عملدرآمد میں تاخیربرداشت نہیں کروں گا‘شہبازشریف ،منصوبے کے حوالے سے غریب عوام کے اڑھائی ماہ بے مقصد ضائع کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا،پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،دفتروں میں منرل واٹر پینے والوں نے غریب عوام کے منصوبے کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے، آپ کو اللہ تعالیٰ کا خوف ہے اورنہ ہی عوام کی خدمت کا احساس،صاف پانی پراجیکٹ ،وزیراعلیٰ نا اہلی، غفلت اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل پر شدید برہم ،متعلقہ حکام پر برس پڑے‘وزیر اعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
پیر 21 اپریل 2014 22:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مفادعامہ کے اہم منصوبے صاف پانی پراجیکٹ پر عملدرآمد میں تاخیرکسی صورت قابل برداشت نہیں،صوبے کے غریب عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا میری کمٹمنٹ ہے اور اس منصوبے میں غریب عوام کے اڑھائی ماہ بے مقصد ضائع کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے منصوبے پر سست روی سے پیشرفت پر نیسپاک ، محکمہ ہاوٴسنگ اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے اعلی حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کا خوف ہے اور نہ ہی عوام کی خدمت کا احساس۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو فی الفور او ایس ڈی بنانے کا حکم بھی دیا۔وہ صاف پانی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔ غریب آدمی کو صاف پانی سے محروم رکھنا کسی جرم سے کم نہیں ۔
دفتروں میں منرل واٹر پینے والوں نے غریب عوام کے منصوبے کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے۔صاف پانی پراجیکٹ میں تاخیر کے ذمہ داروں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے - صاف پانی پراجیکٹ شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اس منصوبے کو فرض شناسی اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صاف پانی پراجیکٹ پر عملدر آمد کے لیے پنجاب صاف پانی کمپنی تشکیل دی گئی ہے اوراب یہی کمپنی منصوبے کو آگے بڑھائے گی۔ صاف پانی پراجیکٹ کے لیے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ میں اسے سود مند سرمایہ کاری سمجھتا ہوں،ایسی سرمایہ کاری جو صحت کی ضامن ہے۔ اس منصوبے پر ہم 12ارب روپے خرچ کررہے ہیں ۔ صاف پانی پراجیکٹ کے تحت صوبے بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.