گورنرنے کوہاٹ کے بندوبستی علاقے میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال کا نوٹس لے لیا،فاٹا کے کسی بھی سطح کے سرکاری اہلکاروں کی غیرقانونی حرکتوں و اقدامات کی پشت پناہی نہیں کی جائے گی

پیر 21 اپریل 2014 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے فاٹا کے بعض لیوی اہلکاروں کی جانب سے کوہاٹ کے بندوبستی علاقے میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فاٹا کے کسی بھی سطح کے سرکاری اہلکاروں کی غیرقانونی حرکتوں و اقدامات کی پشت پناہی نہیں کی جائے گی اور مذکورہ اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائیگی تاکہ آئندہ کوئی بھی سرکاری اہلکار غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو۔

(جاری ہے)

گورنرنے یہ احکامات پیرکے روز کوہاٹ پولیس کی جانب سے استرزئی چیک پوسٹ پر کرم لیوی کے بعض اہلکاروں کی نان کسٹم پیڈ موٹر کار کے ہمراہ گرفتاری کے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے جاری کی ہے۔ گورنر نے کہاکہ مذکورہ اقدام متعلقہ اہلکاروں کاذاتی فعل ہے جس کی ان سے اس طرح انکوائری کی جائے گی جس طرح عام عوام سے کی جاتی ہے۔ گورنرنے خبردار کیا کہ سرکاری اہلکاروں میں مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا اور ان سے سختی سے نمٹاجائیگاتاکہ سرکاری امور کی انجام دہی میں بہتری آسکے۔

متعلقہ عنوان :